(یواین آئی) اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس کی آج دیوریا سے دہلی تک 2500 کلومیٹر طویل کسان یاترا کا آغاز پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے کیا۔
اس موقع پر یہاں منعقد ’کھاٹ سبھا‘ میں مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے
کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کے دکھ درد میں ساتھ دیا ہے، مگر مسٹر مودی کسانوں کے مسائل سے غافل ہیں اور صرف سرمایہ داروں کا بھلا کرنے میں مصروف ہیں ۔
ناتھ بابا مندر کے قریب کالج میدان میں منعقد’ کھاٹ سبھا‘ میں مسٹر گاندھی نے کہا "ہماری یہ یاترا پوری طرح سے کسانوں پر مرکوز ہے۔